جب کراچی کی سڑکوں پر جدید بسوں کا خواب پورا ہوا


انیس سو ستر کی دہائی میں کراچی کے عوام کو ایک خوشگوار حیرت اس وقت ملی جب سویڈن نے شہر کے ٹرانسپورٹ مسائل کم کرنے کے لیے جدید ایئر کنڈیشنڈ بسیں تحفے میں دیں۔ یہ بسیں سرخ اور سفید رنگ میں نمایاں نظر آتی تھیں اور اُس دور کے حساب سے نہایت جدید سمجھی جاتی تھیں۔ ان میں خودکار دروازے نصب تھے جو اس وقت کراچی میں ایک نیا تصور تھا۔ اندر نرم اور آرام دہ صوفہ نما نشستیں لگیں ہوئیں تھیں، جن پر سفر کرنا واقعی سہولت بھرا تجربہ تھا۔ یہ بسیں شہری سفر کے معیار کو بہتر بنانے کی ایک سنجیدہ کوشش تھیں، جنہیں آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔





 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.